ماسکو: (ویب ڈیسک) دنیاکے اکثر ممالک میں جانوروں کو شہری اپنی زندگی میں زیادہ اہمیت دیتے ہیں، یورپ، امریکا، روس، چین سمیت متعدد ممالک میں شہری کتوں کو اپنے گھر میں ساتھ رکھتے ہیں اور انسیت اتنی ہوتی ہے کہ کچھ افراد اپنے جانوروں کے لیے ایک کمرہ مختص کر دیتے ہیں، جانوروں کی انسیت کی اہم خبر اب روس سے آئی ہے جہاں ایک کتے نے اپنے مالک کو ٹریفک سے حادثے سے بچا لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک پر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کتا ہیرو بن گیا ہے جہاں کتے نے مالک کو خوفناک حادثے سے بچا کر ہیرو کا کردار ادا کردیا۔
ماسکو میں مالک اپنے کتے کے ہمراہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک سامنے سے ٹرک آگیا مذکورہ شخص ٹرک کی جانب دیکھے بغیر آگے بڑھتا رہا لیکن کتا آگے بڑھنے کے بجائے وہی رک گیا اور رسی مالک کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے مالک کو بھی رکنا پڑا جس سے اس کی جان بچ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کی جانب سے مالک کو بچانے کے بعد ٹرک آگے جاکر الٹ جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا ہے، بعدازاں ریسکیو اداروں نے ٹرک کو جائے وقوعہ سے ہٹا کر سڑک کو کلیئر قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کی آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکالا تھا جس نے گزشتہ کچھ سالوں سے بزرگ شہری کی آنکھ میں مسکن بنایا ہوا تھا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جسّو بھائی پٹیل کی آنکھ سے نکالا گیا کیڑا مبینہ طور پر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے آنکھ میں گیا تھا۔
ڈاکٹر میلان کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس پر تحقیق کررہے ہیں لیکن ممکن ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد کیڑا خون کے ذریعے آنکھ تک پہنچا ہو۔