ترکی اور روس نے شمالی شام میں مشترکہ گشت شروع کر دیا

Last Updated On 01 November,2019 03:55 pm

دمشق: (دنیا نیوز) ترکی اور روس کی فورسز نے شمالی شام کے علاقے میں مشترکہ گشت شروع کر دیا، ترکی نے اپنے ٹینک بھی علاقے میں پہنچا دیئے ہیں۔

ترک اور روس کے فوجی دستوں نے شام کے علاقے میں مشترکہ پٹرولنگ شروع کر دی، دونوں ممالک کی فورسز شمالی شام کے دو شہروں کے قریب دس کلومیٹر کا علاقہ کور کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں روس کے شہر سوچی میں ہونےو الے معاہدے کے تحت روس نے ترک فوج کو وہاں رہنے اور اس علاقے کا مکمل کنٹرول رکھنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ یہ معاہدہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کی خصوصی کوششوں کے نتیجے میں قرار پایا تھا۔

واضح رہے کہ کردوں اور ترکی کے درمیان تنازعات کے سبب علاقے میں شدید کشیدگی تھی اور ترکی نے کردوں کے خلاف حملے بھی کئے تھے جن میں متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
 

Advertisement