فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے میکائل آکر کو ماہر مصور ہونے کی وجہ سے ’’پری سکول پکاسو‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے، اس لٹل آرٹسٹ کے فن پاروں کی گزشتہ ماہ برلن کی آرٹ گیلری میں نمائش ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکے فن کی داد دینے پر مجبور ہوئے جبکہ اس کی ایک پینٹنگ 12 ہزار ڈالر (18 لاکھ 59 ہزار روپے پاکستانی) میں فروخت ہوئی۔
میکائل آکر کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ 3 سال کا تھا جب اس نے کینوس پر رنگ بھرنا شروع کئے اور پھر سیکھتے سیکھتے کئی پینٹنگز بنا ڈالیں۔