فراسٹ بائٹ کا شکار بلی کو 4 مصنوعی پاؤں لگا دئیے گئے

Last Updated On 20 January,2020 11:48 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) سائبیریا کے علاقے میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہونے و الی بلی کو 4 مصنوعی پاؤں لگا دئیے گئے جس سے وہ چلنے پھرنے کے قابل اور بہت خوش رہنے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائمکا نامی بلی 2018 میں سائبیریا کے یخ بستہ موسم میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہوئی جس سے اس کی دم، دونوں کان اور چاروں ٹانگیں کاٹنی پڑ گئیں۔

ڈاکٹر سرگئی گورشکوف نے بلی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی اور تھری ڈی پرنٹڈ مصنوعی پائے تیار کر کے بلی کو لگا دئیے جس سے وہ چلنے پھرنے کے قابل ہو گئی، بلی کیلئے یہ سب نئی ٹانگیں نکلنے جیسا تھا اور اس نے دوبارہ چلنا سیکھا، اب وہ بہت خوش دکھائی دیتی ہے جیسے اپنے محسن کا شکریہ ادا کر رہی ہو، علاج کے بعد بلی کی سماعت کا عمل بھی بحال ہو چکا ہے۔