ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کی ایک دیرینہ کہانی کہ اورنج جوس نلکے سے پانی کی طرح نکلتا ہے اُس وقت سچ ثابت ہو گئی جب ایک سپر سٹور میں نصب 2 نلکوں سے جوس نکلنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے مغربی شہر ایہیمے میں سجنے والے اورنج میلے میں ایک سپر سٹور کے دو نلکوں سے اورنج جوس نکلنا شروع ہو گیا ہے، دور دراز سے آنے والے سیاح پہلے تو بہت حیران ہوئے تاہم بعد میں خوب سیر ہو کر جوس پیا۔
نلکوں سے اورنج جْوس نکلنے کی کہانی کا آغاز ایہیمے شہر سے ہوا جو جاپان میں اورنج اور دیگر تْرش پھل سب سے زیادہ پیدا کرنیوالے علاقوں میں شمار ہوتا ہے ۔ سیاحوں نے تازہ جوس نلکوں سے نکلنے کی خوب ویڈیوز بنائیں۔ سپرسٹورکے نلکے اصل میں انتظامیہ کی طرف سے دی گئی فری آفرکا حصہ تھے۔