خواتین داڑھی والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں: آسٹریلوی تحقیق

Last Updated On 18 January,2020 08:57 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک آسٹریلوی تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کو داڑھی والے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خواتین کو داڑھی والے مرد پسند آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ داڑھی والے مرد خواتین کی نظروں میں زیادہ پرکشش ہوتے ہیں اور انہیں جسمانی و سماجی اعتبار سے طاقتورخیال کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 18سے 70سال عمر کی1ہزار سے زائد خواتین کو3مختلف مردوں کی 30تصاویر دکھائی گئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سب سے زیادہ خواتین نے ان مردوں کی ایسی تصاویر کو سب سے زیادہ پسند کیا جن میں ان کی داڑھی تھی۔ سب سے زیادہ وہ مرد پسند کیے گئے جن کے چہرے پر داڑھی کے ساتھ ساتھ ان کے عوارض مردانہ وجاہت بھی زیادہ تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ٹیسا کارکسن کا کہنا تھا کہ خواتین کی پسندیدگی کے اس معیار کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ داڑھی کے ساتھ مرد جسمانی طور پر مضبوط اور سماجی اعتبار سے غالب نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ کہ داڑھی کے ساتھ مرد کے چہرے کے عوارض زیادہ مردانہ لگتے ہیں اور چہرے کے ایسے حصے داڑھی میں چھپ جاتے ہیں جو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش نہیں ہوتے۔