منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں ایڈونچر سے بھرپور ایسی انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آتش فشاں پہاڑ سے اٹھنے والے دھوئیں کے سائے تلے فلپائنی جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا لیکن اس پرخطر علاقے میں شادی کی تقریب نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔
تال نامی آتش فشاں پہاڑ کے اطراف فلپائنی جوڑے نے ساتھ جینے مرنے اور ہمیشہ ساتھ نبھانے کا عہدوپیماں کا تبادلہ کیا، پہاڑ سے اٹھنے والے دھویں کے بادلوں نے آسمان پر گہری سفیدی بکھیر دی، ایڈونچر سے بھرپور اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، خطرے سے بھرپور علاقے میں اس انوکھی شادی پر جوڑا بالکل مطمئن نظر آیا۔ اس حیرت انگیز مناظر پر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے تاہم بعض لوگ ایڈونچرکو بے وقوفی بھی قرار دے رہے ہیں۔