انڈیانا: (روزنامہ دنیا) مسلسل چھ عشروں تک انڈیانا حکومت میں کام کرنے کے بعد 102 برس کے باب وولمر اگلے ماہ ریٹائر ہوجائینگے۔ انکے مطابق ‘ میرا جسم کہہ رہا ہے کہ اب جانے کا وقت ہوگیا ہے۔
انڈیانا کے قدرتی وسائل کے ادارے میں وہ ساٹھ برس سے سروے کا کام کر رہے ہیں اور اگلے ماہ 6 فروری کو ریٹائر ہوجائینگے۔ باب 1962 میں اس ادارے سے وابستہ ہوئے تھے۔
دوسری جنگی عظیم میں وہ فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور اب بھی روزانہ سروے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن اب انہیں احساس ہوا ہے کہ انہیں ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ ملازمت کے بعد وہ اپنا وقت کتب بینی اور باغبانی میں گزاریں گے اور ان جزائر کا دورہ کریں گے جہاں دوسری عالمی جنگ میں موجود تھے۔
اسی لیے باب کو انڈیانا کا سب سے بڑا فوجی اعزاز بھی دیا گیا ہے ۔اپنی مدت ملازمت میں انہوں نے پوردوا یونیورسٹی سے زراعت کی سند حاصل کی اور شروع میں کاغذ پنسل سے سروے کیا اور اب وہ جدید ترین آلات اور جی پی ایس سسٹم سے یہ کام کر رہے ہیں۔