قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں ہونیوالی سالانہ روبوٹ اونٹ ریس میں 52 اونٹوں نے شرکت کرکے خوب دوڑیں لگائیں۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو روبوٹس کو دیکھ کر خاصی پرجوش نظر آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ریس میں صحرائی جہاز کئی میٹر طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں خوب دوڑ لگاتے نظر آئے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔
واضح رہے کہ ریس کے اس نئے طریقہ کار میں ریس کے آغاز کے وقت اونٹوں کی پیٹھ پر روبوٹ کو مضبوطی سے باندھ دیا جاتا ہے جنہیں اونٹ کا مالک ریس میں دوڑتے اونٹوں سے کچھ فاصلے پر چلتی گاڑی سے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے۔