عالمی خلائی سٹیشن کے خلا نورد بچوں کو کہانیاں سنانے لگے

Last Updated On 23 January,2020 11:47 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ناسا نے خلا سے بچوں کی پسندیدہ کتابوں سے کہانیاں سنانے کا سلسلہ شرو ع کیا ہے جسے ’’سٹوری ٹائم فرام سپیس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوبل سپیس ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ناسا کے تعاون سے شروع کئے جانیوالے پروگرام میں خلانورد اپنی تحقیق اور کام سے فارغ ہو کر خلا سے بچوں کو مشہور کہانیاں سناتے ہیں، اس طرح بچے گھر بیٹھے خلا سے ان کی کہانیاں سن سکتے ہیں۔

پہلے خلانورد کتاب پڑھتے ہوئے ویڈیو بناتے ہیں اور پھر اسے یوٹیوب چینل اور اپنے ویب پیچ پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جسے بچے جب چاہیں دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ اس طرح بچوں میں کہانیاں سننے کے ساتھ ساتھ خلائی تحقیق و مہم جوئی کا شوق بھی پروان چڑھتا ہے۔