چین میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کیلئے سیاحوں کیلئے منفرد ٹوپیاں

Last Updated On 08 May,2020 08:40 am

شنگھائی: (روزنامہ دنیا) چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد جہاں زندگی معمول پر آگئی ہے وہیں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور سیاحوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنان کے ایک سیاحتی مقام پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا اور سیر کیلئے آنے والے افراد کو خصوصی ٹوپیاں دی جارہی ہیں۔

غبارے سے بنی ایک میٹر لمبی منفرد ٹوپیاں سیاحوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں اور رنگ برنگے غباروں سے بنی منفرد ٹوپیاں پہن کر سیاحوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا، وہیں وہ خوب تصاویر بھی بناتے ہیں۔