گروزنی: (ویب ڈیسک) چیچنیا کی ایک 11 سالہ دوشیزہ جو اپنے قدری حسن کی بنا پر علاقے بھر میں مشہور ہے دراصل جینیاتی بیماریوں کا شکار ہے، تاہم اس کی ان بیماریوں نے اس پر حسن کا جادو کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آمنہ نامی دوشیزہ کی خاص بات اس کی دودھیا رنگت ہے جبکہ اس کی آنکھیں بھی 2 مختلف رنگوں کی ہیں، ایک آنکھ نیلی اور دوسری ڈارک براون ہے۔ آمنہ البینو یا سورج مکھی کی کیفیت کا شکار ہے جس میں مریض کی رنگت دودھ کی طرح شفاف اور سفید ہو جاتی ہے۔
نوعمر بچی کی تصاویر بھی آمنہ نامی فوٹو گرافر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، صارفین نے بچی کی تصاویر کو بڑی تعداد میں شئیر کیا اور لڑکی کے حسن کی تعریف کی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچی کا تعلق چیچنیا کے چھوٹے سے گاوں قشلوے سے ہے۔ اس کی خوبصورتی کا راز 2 بیماریاں ہیں، پہلی البینزم یا سورج مکھی جس کا تعلق جلد کی رنگت سے ہے جبکہ دوسری مرض ہیٹروکرومیا ہے جو ان کی آنکھوں کی مختلف رنگت کا سبب بنی۔