ممبئی: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارت میں خاتون کوچڑیل کا روپ دے کر گلیوں میں گشت کرایا جانے لگا، لوگ اس کی پائل کی آواز سن کر گھروں میں سہم کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں کی پنچایت نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی سوچی اور ایک خاتون کو چنا جس کو ساڑھی پہنا کر منہ پر سفید رنگ کا چاک لگا کر، پاؤں میں پائل باندھ کر رات کے وقت گلیوں میں گشت پر مامور کر دیا، خوفناک نظر آنیوالی خاتون اور پائل کی آواز سے ڈر کر لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ بھارت میں فرسودہ روایات آج بھی اسی شدت کے ساتھ جاری ہیں جن میں بھوت پریت اور چڑیلوں کا خوف اور دہشت قانون سمیت سب چیزوں پر بھاری ہے۔ لوگ قانون پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہوتے، جن بھوت کے ڈر سے ناجائز باتیں ماننے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں۔