ایک سالہ ننھے شیف بچے نے دھوم مچا دی

Last Updated On 12 May,2020 08:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے دوران کروڑوں لوگ خود کو قرنطینہ کئے ہوئے ہیں، اسی دوران کچھ دلچسپ و عجیب خبریں سامنے آئی ہیں جس نے سب کو محظوظ کیا ہوا ہے، اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، یہ ویڈیو ایک سالہ شیف بچے کی ہے جس کی معصومیت نے ہر طرف دھوم مچائی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معصوم بچے کی ویڈیو نے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے، یہ بچہ ابھی مکمل طور پر شیف تو نہیں بنا تاہم اس کی معصومانہ سکلز نے اسے مشہور کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ایک سالہ بچہ کوبی اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ساتھ دنیا بھر سے لو گوں سے خوب داد وصول کر رہا ہے۔

اس ننھے شہزادے کی ہر ویڈیو کو انسٹاگرام پرمختصر وقت میں ہزاروں کی تعداد میں لائیکس ملتے ہیں، جس میں وہ اپنی والدہ کی مدد سے دلچسپ انداز میں کھانے بناتا اور سب کوسکھاتا نظر آتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس بچے نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر کیک بھی تیار کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور ہر کوئی اپنے تاثرات ویڈیو کے نیچے لکھ کر اس بچے کو داد دے رہا تھا۔