برازیلیا: (روزنامہ دنیا) برازیلین نوجوان کمردرد کی وجہ سے ہسپتال پہنچا تو انکشاف ہوا کہ اُس کے دو نہیں بلکہ تین گردے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کمر میں شدید درد کی شکایت تھی، وہ دو روز قبل ڈوریم ہسپتال ڈاکٹر کے پاس معائنہ کرانے کیلئے پہنچا۔ ڈاکٹر نے درد کی تشخیص کیلئے چند ضروری ٹیسٹ لکھ کر دئیے جن میں سی ٹی سکین بھی شامل تھا۔
نوجوان کا سی ٹی سکین جاری تھا تو ڈاکٹر سکرین کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اُس میں دو کی جگہ تین گردے نظر آرہے تھے، ڈاکٹر نے اس کو کنفرم کرنے کیلئے 2 بار سی ٹی سکین کیا۔