پینگوئنز سی لائن کے پنجرے میں، اود بلاؤ کی وہیل سے ملاقات

Last Updated On 12 May,2020 10:29 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں لاک ڈاؤن نے سمندری جانوروں کی موجیں کرا دیں، پینگوئینز نے سی لائن کے پنجرے کی سیر کی جبکہ اودبلاؤ کی وہیل سے ملاقات ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ بند سے جاپان کے ایک چڑیا گھر میں عوام کا داخلہ تو بند ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے وہاں سمندری جانوروں کو آزاد چھوڑ دیا گیا اور یوں موقع سے فائدہ اٹھا کر جہاں شرارتی پینگوئینز نے آزادی کو خوب انجوائے کیا وہاں دوسرے جانوروں کےپنجروں کی سیر کرتے رہے۔

پہلے پینگوئینز نے سی لائن کے پنجرے کا دورہ کیا تو وہیں اُود بلاؤ کی وہیل سے ملاقات کروائی گئی جبکہ شہریوں نے یہ منظر آئن لائن دیکھے۔