اہم مقامات کی تصاویر سے دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل تیار

Last Updated On 12 May,2020 10:11 am

اوساکا: (روزنامہ دنیا) جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جگسا پزل تیار کیا ہے، اسے دنیا کے سب سے بڑے جگسا پزل کا نام دیا گیا ہے جسے اب خریدا بھی جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں دنیا کے اہم تاریخی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر شامل ہیں۔ جگسا پزل کو مجموعی طور پر 27 تصاویر میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاج محل، اہرامِ مصر، دیوارِ چین، مجسمہ آزادی، لندن کا پل، استنبول کی مسجدیں بھی شامل ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر یہ 27 پزل یا تصاویر ہیں لیکن تمام تصاویر کو ایک ساتھ رکھا جائے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل بن جائے گا۔