پیرس: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دنیا بھر میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑے معاشی ممالک کی بھی کئی صنعتیں مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ بہت ساری چیزوں کی خرید و فروخت میں واضح کمی سے بھی لاکھوں لوگوں کی زندگی پر فرق پڑا ہے۔
دنیا بھر میں بہت زیادہ پنیر تیار کرنیوالے ملک فرانس میں پنیر کی انڈسٹری لاک ڈاؤن کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے اور پنیر کے بیوپاری اور اسے تیار کر نیوالے افراد نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پنیر کھائیں تاکہ ہزاروں ٹن پنیر کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔