پیرس: (روزنامہ دنیا) دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے و الا فلم فیسٹیول کانز کورونا وائرس کے باعث رواں سال اپنی اصل شکل میں منعقد نہیں ہوسکے گا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیسٹیول کے منتظمین نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے باعث اس ایونٹ کو موخر کردیا تھا اور کہا تھا کہ اُمید ہے یہ اس سال جون یا جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔ اب کانز فیسٹیول کے منتظمین نے ایک اور بیان جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اب ان کا اس فیسٹیول کو جون یا جولائی میں منعقد کرنے کا آپشن بھی ممکن نہیں ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ فرانس میں اس وقت لاک ڈاؤن نافذ ہے جس میں حکومت مزید توسیع کرسکتی ہے جس کے سبب کانز فلمی میلے کا انعقاد بھی تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔