فرانس میں پینشن ریفارمز کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد کی مظاہرے میں شرکت

Last Updated On 30 January,2020 11:38 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں پینشن ریفارمز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد نے صدر کی پالیسی کے خلاف ریلی نکالی۔

 

پیرس میں نکلنے والے اس جلوس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، لوگوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صدر کی پینشن ریفارمز کے خلاف نعرے درج تھے۔

شرکا نے بینڈ باجے اور رقص کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا، لوگوں کا کہنا تھا فرانس میں کوئی آمریت نہیں ہے، صدر نے پینشن اصلاحات کے حوالے سے نامکمل بل پیش کیا۔

 

واضح رہے کہ فرانس میں پنشن ریفارمز کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج جاری ہے، اس سے قبل اساتذہ اور بجلی کے محکمے میں کام کرنے والے اہلکاروں نے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے دوران ایفل ٹاور بھی بند کر دیا گیا تھا۔

 

Advertisement