نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک پوسٹ کارڈ 33 سال بعد اپنی منزل تک پہنچ گیا، یہ پوسٹ کارڈ اینی لوویل نے اپنے بھائی ال ویلس کو 1987 میں 18 دسمبر کو کرسمس سے قبل بارباڈوس سے پوسٹ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اینی پیشے کے لحاظ سے ٹیچر تھیں اور اب ریٹائرڈ ہو گئی ہیں اور حال ہی میں ان کے بھائی کا فون آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں 1987 میں ان کا بھیجا ہوا ایک پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے۔
65 سالہ ایل ویلس نے اپنی بہن کو کارڈ پڑھ کر سنایا کہ اس میں لکھا ہے کہ ایک تصویر 1000 الفاظ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔