واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست آئیوا میں 3 خواتین کے ایک بے رحم قاتل کو 30 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کے تفتیش کاروں نے ایک ٹرک ڈرائیور 58 سالہ کلارک پیری بالڈون کو گرفتار کیا جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص نے 1990 میں 3 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا تھا اوران کی لاشیں دو امریکی ریاستوں وائیومنگ اور تنیزی میں پھینک دی تھیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو 30 سال بعد ڈی این اے ثبوت کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور یہ بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ وہ اور وارداتوں میں تو ملوث نہیں۔