ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) کینیڈا میں لاک ڈائون کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد گھٹ کر نہ ہونے کے برابر کیا ہوئی کہ منچلوں نے سکیٹ بورڈنگ شروع کر دی تاہم پولیس بھی پیچھے نہ رہی اور خوب شکار کئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث کینیڈا میں بھی سناٹے کا راج ہے اور سڑکیں سنسان ہیں اور ایسے میں کچھ منچلوں نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور سکیٹ بورڈ نگ کرنے نکل پڑے۔
یہ مناظرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایکسپریس وے پردیکھے گئے جہاں تین منچلے سکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہے تھے۔ یوں سڑک پر سکیٹ بورڈنگ نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا وہیں پولیس نے منچلوں کو پہلے تو منع گیا لیکن باز نہ آنے پر دھر لیا۔