شیرکھانے کی تلاش کرتے ہوئے سکول میں گھس گیا

Last Updated On 14 May,2020 11:25 am

گاندھی نگر: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست گجرات میں ایک شیر کھانے کی تلاش میں سکول کی عمارت میں داخل ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے شیر جنگل سے ایک بچھڑے کو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے پیچھے گاؤں میں داخل ہو گیا اور جب بچھڑے کے مالک نے اسے بھگانے کی کوشش کی تو وہ سکول کی عمارت میں گھس گیا۔

وائلڈ لائف اہلکاروں نے دروازے کے باہر پنجرہ رکھ کر شیر کو متوجہ کرنے کی کوشش کی تاہم شیر سیڑھیاں چڑھ کر سکول کی دوسری منزل پر چلا گیا۔ بعد ازاں بے ہوشی کا انجکشن فائر کر کے اسے بے ہوش کیا گیا اور پنجرے م یں ڈالا گیا۔