بیروت: (ویب ڈیسک) کورونا کی وبا نے لبنان کے درزیوں اور ڈیزائنر حضرات کو بھی وبا اور معاشی مشکلات سے لڑنے کے لیے ملبوسات کی تیاری کے بجائے ماسک تیار کرنے پرمجبور کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیروت میں واقع "بقجہ" گروپ عمدہ دھاگے سےکپڑوں کی سلائی کڑھائی مشہور ہے مگر اس کے ورکرز بھی آج کل اپنا وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے رنگین ریشمی ماسک بنانے میں صرف کر رہے ہیں۔
وبا کے دنوں میں ماسک بھی منافع بخش کاروبار ہے۔ پیشہ وارانہ بنیادوں پرکام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے تیار ہونے والے ایک ماسک 35 امریکی ڈالر میں دستیاب ہوتا ہے جب کہ عام لوگ سادہ کپڑے سے تیار کردہ ماسک خرید کر کرونا سے منہ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بقجہ گروپ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وبا پھیلنے کے بعد کپڑوں کی سلائی کڑھائی کا کام بہت کم رہ گیا ہے۔ تاہم اس دوران ماسک کی طلب بڑھ گئی ہے۔
بقجہ گروپ کی بانی ھدیٰ بارودی نے کہا کہ ہم نے حفاظتی کٹس سے محروم الحریری ہسپتال کی ایک نرس کو ٹی وی پر روتے دیکھا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم جو بھی ماسک فروخت کریں گے اس سے حاصل ہونےو الے منافع کا کچھ حصہ فرنٹ لائن پرلڑنے والی نرسوں کو دیں گے۔
خیال رہے کہ بقجہ گروپ ایسے متعدد تجارتی منصوبوں میں شامل ہے جو فرنیچر اور لباس کی تیاری کی مصنوعات سے ماسک تیار کرنے میں منتقل ہو گئے ہیں۔
بارودی نے مزدید کہا کہ یہاں تک کہ نرسوں نے ان میں سے کچھ جدید ماسک مانگے ہیں۔ اس نے وضاحت کی کہ کچھ نرسیں ان عجیب و غریب ماسک کے بارے میں پوچھتی ہیں۔ ان سے ان کی نفسیاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
کورونا کی وجہ سے مارچ کے وسط سے ہی لبنان میں عام لاک ڈائون کردیا گیا تھا۔ لبنان ان ممالک میں شامل ہےجہاں کرنا سے بہت زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے باوجود 26 افراد ہلاک اور 859 متاثر ہوئے ہیں۔ لبنانی حکومت اب رفتہ رفتہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں پرپاپندیوں میں نرمی کررہی ہے۔
حفاظتی نقطہ نظر سے بازاروں، فارمیسیوں اور دیگر رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔
بقجہ کی ایک اور بانی ماریہ کا کہنا ہے کہ کہا ماسک افسوسناک چیز ہیں ، لہذا فاؤنڈیشن کے ڈیزائنرز نے مختلف ڈیزائن کے ماسک تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بد صورتی کےاندر سے بھی خوبصورتی کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بقجہ کے ملازمین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر سلائی کڑھائی اور ماسک کی تیاری کے لیے کام کریں۔ سینٹر کی طرف سے انہیں گھروں میں ہی سلائی کڑھائی کی مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔