گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

Last Updated On 13 May,2020 01:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا جس کی رقم بڑھا کر دس لاکھ روپے کردی گئی، سندھ حکومت نے 29 اپریل کو ترمیمی آرڈیننس گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ارسال کیا تھا،صوبے میں ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کا مقصد کورونا میں رکاوٹ اور پھیلاؤ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ہے۔

 

Advertisement