اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے، انہوں نے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آ جائے گی، اللہ تعالیٰ انھیں بھی صحت عطا فرمائے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں صحت یابی کیلئے دعا کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔
الحمداللہ ، میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرما۔ میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 12, 2020
اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں۔ پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاوں گا۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 12, 2020
دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو ہسپتال سے سپیکر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، تاہم وہ ان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
انھیں طبیعت ناساز ہونے کے بعد بہتر طبی سہولیات اور دیکھ بھال کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سپیکر دوبارہ سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دیں گے۔
کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے گھر واپس آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ویڈیو پیغام pic.twitter.com/m2YcycRHCK
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 12, 2020