ہیلسنکی: (روزنامہ دنیا) فن لینڈ کے ایک اخبار میں ایسا اشتہار شائع ہوا ہے جسے قریب سے پڑھنا ناممکن ہے، اگر آپ اسے واقعی پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو 6 فٹ دور جانا ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کے ایک اخبار نے لوگوں کو سماجی فاصلوں کی اہمیت سمجھانے کیلئے منفرد قسم کا اشتہار شائع کیا جسے اس وقت ہی درست طریقے سے پڑھا جا سکتا ہے جب پڑھنے والا اشتہار سے کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر ہو،اس اشتہارکوقریب سے پڑھنا ناممکن ہے۔
فن لینڈ کے اخبار نے پورے صفحے پر آپٹیکل الوژن کے تحت جدید طریقے استعمال کرتے ہوئے ایک یہ منفرد اشتہار تیار کیا۔ فینش، روسی اور انگریزی زبان میں شائع ہونے والا اشتہار عوام کو سماجی دوری کی آگاہی دینے کیلئے شائع کیا گیا ہے جسے دنیا بھر میں مقبولیت مل رہی ہے۔