وینس: (روزنامہ دنیا) اٹلی کے شہر وینس میں ایک گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا۔
مالک مکان نے دروازے کی گھنٹی میں لگے کیمرے کو چیک کیا تو یہ دیکھ کر ڈر گیا کہ فوٹیج میں ایک بڑا مگرمچھ نظر آ رہا تھا۔ مگر مچھ اس کے گھر کے دروازے کے پاس موجود صوفے پر چڑھا اور دیوار پر لگی پینٹنگ تک پہنچنے کی کوشش کی، جس پر سمندری کچھوؤں کی تصاویر نقش تھیں۔
شہری کا کہنا تھا کہ یہ 21 مئی کا واقعہ ہے، وہ سو رہا تھا جب ڈور بیل سے منسلک ایپ نے اسے اطلاع دی۔