سینٹ پیٹرز برگ: (روزنامہ دنیا) روسی فنکار سالاوٹ فیڈائی منی ایچر مجسمے تراشنے کے ماہر ہیں، وہ انتہائی باریکی سے عام پنسل اور رنگدار پنسلوں کی نوک پر مشہور کردار تراشنے کے ماہر ہیں کہ جو دیکھے حیران ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے بنائے شاہکاروں کو دیکھنے کیلئے مکعب عدسے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ وہ انتہائی مختصر ہوتے ہیں تاہم ان کی اندرونی تفصیلات دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے۔
سالاوٹ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن گزشتہ 25 برس سے پنسل کی نوک پر انتہائی مختصر مجسمے تخلیق کر رہے ہیں، وہ ماچس کی ڈبی اور پھلوں کے بیج پر پینٹنگز بھی بناتے ہیں۔