کوئٹہ: (روزنامہ دنیا) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عیدالفطر کے مذہبی تہوار پر مرغی کے انڈے لڑانے کا روایتی کھیل بھی جاری رہا۔
عیدالفطر کے پہلے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ابلے ہوئے انڈے لڑانے کے کئی مقابلے ہوئے، جہاں بچے اور بڑے انڈے لڑانے میں مصروف نظر آئے۔ انڈے لڑانے کے کھیل میں جس کا انڈہ ٹوٹ جاتا ہے تو وہ کھیل ہار جاتا ہے۔
انڈہ ٹوٹنے کی صورت میں ہارنے والا اپنا انڈہ جیتنے والے کے حوالے کر دیتا ہے اور اگر مقابلے میں انڈے لڑانے والا کوئی نہ ہو تو انڈے فروخت کرنے والے سے انڈا لڑا لیا جاتا ہے۔