برسبین: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی ماہرین نے کہا ہے 40 ہزار سال قبل آسٹریلیا میں 8 فٹ بلند اور 274 کلو وزنی کینگرو پایا جاتا تھا یہ دنیا کا سب سے بڑا کینگرو تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے مزید بتایا کہ اس کینگرو کے ساتھ دنیا کی بڑی چھپکلیاں بھی رینگتی تھیں اور ان میں سے بعض چھپکلیوں کی لمبائی 20 فٹ تک تھی جو آج کے کموڈو ڈریگن کے برابرہے، یہ چھپکلیاں میگلینیا کہلاتی ہیں۔
ان کینگروز اور چھپکلیوں کے جبڑے، دانت اور ہاتھ کی ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ باقیات شمالی آسٹریلیا کے میک کے نامی علاقے سے ملی ہیں جہاں سے 16نئے جانداروں کے آثار بھی ملے تھے۔