میکسیکو سٹی کے میٹروسٹیشن پر مسخرے کورونا کی آگاہی دینے لگے

Last Updated On 19 May,2020 10:45 am

میکسیکوسٹی: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس سے آگاہی دینے کیلئے میکسیکو سٹی کے میٹرو سٹیشن پر مسخرے تعینات کر دئیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح میکسیکو میں بھی حکومت شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور سماجی دوری سے آگاہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اسی حوالے سے انتظامیہ نے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں شہریوں کو ماسک اور اینٹی بیکٹیریل جیل فراہم کرنے کیلئے میٹرو سٹیشن پر مسخروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

یہ مسخرے بغیر ماسک پہنے افراد کو ماسک دیتے ہوئے تنبیہ کرتے ہیں کہ ماسک پہنو مسخرے نہ بنو۔