پیرس: (دنیا نیوز) عالمی وبا کے پیش نظر سماجی فاصلے قائم رکھنے کے لیے مختلف انداز اپنائے جا رہے ہیں، فرانس میں ڈرائیور اِن عبادت اور پارک میں مکینکل ہاتھی سے پانی پھینک کر لوگوں کو دور دور رکھا گیا۔
فرانس میں اب ڈرائیو اِن کیتھولک سروس کا بھی آغاز ہو گیا، لوگ اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر ہی عبادت میں مصروف رہے، بشپ نے دور کھڑے ہو کر لوگوں کو الوداع کہا۔
فرانس کے تھیم پارک میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے انوکھا انداز اپنایا گیا، پارک میں 12 میٹر اونچے اور 21 میٹر لمبے مکینکل ہاتھی نے پانی پھینک کر لوگوں کو دور دور رکھا۔ سیاح دیو قامت ہاتھی پر بیٹھ کر سیر کرتے ہیں لیکن اس بار کسی کو ان پر نہ بٹھایا گیا۔