بوسٹن: (روزنامہ دنیا) میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا ماسک بنایا ہے جو مختلف وائرس کی موجودگی میں روشن ہو جاتا ہے لیکن اب یہ ٹیکنالوجی کورونا کیلئے تیار کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ماسک زیکا اور ایبولہ وائرس کی شناخت کیلئے بنایا گیا تھا جس پر ماہرین نے 6 برس تک محنت کی۔ اب اس میں تبدیلی کر کے اسے کورونا وائرس کی شناخت کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔
ماہرین چاہتے ہیں کہ ایسا ماسک تیار ہو سکے جو چھینکنے اور کھانسنے کی صورت میں کورونا وائرس کی موجودگی کا سگنل روشنی کی صورت میں خارج کر سکے۔