نیویارک: (روزنامہ دنیا) جنگلی بلی ٹوٹے ہوئے پل کو خاطر میں نہ لائی اور طویل چھلانگ لگا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شمالی امریکا میں پائی جانے والی بوب کیٹ نسل کی ایک بلی کو جمپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بلی نے ندی میں لکڑی کے ٹوٹے ہوئے پل کا درمیانی فاصلہ جمپ لگا کر طے کر لیا۔ ویڈیو شیئرکرنیوالے صارف کے مطابق یہ ویڈیو اپریل میں پیکان آئی لینڈ میں بنائی گئی تھی جو نیو اورلینز اور پورٹ آرتھر ٹیکساس کے درمیان ایک دلدلی علاقہ ہے۔ یہ بلیاں عام طور پر رات میں نظر آتی ہیں اس لئے دن میں بنائی گئی ویڈیو کو نایاب کہا جا رہا ہے۔