لندن: (روزنامہ دنیا) چوہوں کی تیارکردہ ننھی منی پینٹنگ تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور انہیں فروخت کرنے والی خاتون خاصی دولت مند ہوچکی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون سٹیف ٹو گڈ کا کہنا ہے کہ پینٹنگز کے اس کاروبار کا آغاز ایک پالتو چوہے کی موت سے ہوا، مرنے سے قبل میں نے اس کے پنچوں کو رنگوں میں ڈبو کر ان کے نقوش ایک کاغذ پر اتار لئے تھے اور بعد میں خیال آیا کہ یہ کام زندہ چوہوں سے بھی لیا جاسکتا ہے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ ان ہوں نے چھوٹے چھوٹے کینوس بنا کر چوہوں کے پیروں کو رنگوں میں ڈبو کر انہیں مصوری کے نقوش چھاپنے کی تربیت دی اورکام چل نکلا۔