بگوٹا: (روزنامہ دنیا) کولمبیا میں سماجی دوری کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، فنکاروں نے میٹرو ٹرین میں رنگ برنگے قدم بنا دئیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس کے باعث سماجی دوری کو اہم قرار دیا گیا ہے اس صورتحال میں کولمبیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے انوکھا قدم اٹھایا ہے۔
کولمبیا کے شہر میڈیلن میں 10 فنکاروں نے میٹرو ٹرین میں مسافروں کو محفوط سماجی فاصلے رکھنے میں مدد دینے کیلئے خوبصورت رنگ برنگے قدموں کے نشانات بنا دئیے جس سے مسافروں کو محفوط سماجی فاصلہ رکھنے میں مدد ملے گی۔