لاک ڈاؤن ، برازیل میں بالکونی سینما متعارف کرا دیا گیا

Last Updated On 18 May,2020 10:47 am

ریوڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں بالکونی سینما کی دھوم مچ گئی، شہری اپنے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہو کر فلمیں دیکھنے لگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مقامی حکومت نے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور بالکونی سینما بنا ڈالا۔

مقامی حکومت نے گاڑیوں پر بڑی سکرینز لگائیں اور شہر کے مختلف مقامات پر ان گاڑیوں کو اپارٹمنٹس کے سامنے کھڑا کر دیا اور فلمیں نشر کیں، شہریوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر فلمیں انجوائے کیں۔