نوجوان نے کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کے بجائے نوٹ لگا لیا

Last Updated On 21 May,2020 10:33 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد عجیب و غریب واقعات سامنے آ رہے ہیں، اب ایک شخص نے وائرس سے بچاؤ کیلئے منہ پر ماسک لگانے کے بجائے کرنسی نوٹ لگا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ میں کورونا لاک ڈاون کے سبب ماسک نہ ملنے کا ایک نوجوان نے انوکھا حل نکالا، دس روپے کا نوٹ ہی منہ پر چسپاں کر لیا، نوٹ لگانے والے عامر اور اس کے دوست محبوب کو پولیس نے سڑک پر پکڑ لیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار کے سامنے آنے پر محبوب نے منہ پر رومال باندھ لیا جبکہ عامر نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ منہ پر چسپاں کر لیا۔