سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ڈائنوسارز ریسٹورنٹ میں موجود

Last Updated On 27 May,2020 11:50 am

بنکاک: (نیٹ نیوز) تھائی لینڈ کے شہر سونگ کھالا کے ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے گاہکوں کے ساتھ کرسیوں پر ڈائنو سارز براجمان ہو گئے ہیں۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے یہ منفرد اور دلچسپ آئیڈیا لانچ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے جہاں انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا وہیں بچے بھی اپنے ساتھ ڈائنو سارز کو دیکھ کر خوش ہورہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز کو دیکھ کر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرو ں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔