7 سے 9 انچ لمبی گردن والے کچھوے کی نسل ناپید ہونے لگی

Last Updated On 29 May,2020 11:20 am

جکارتہ: (روزنامہ دنیا) جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم نے سانپ جیسی گردن والے کچھوے ’’سنیک نیکڈ ٹرٹل ‘‘ کو ناپیدی کے خطرے سے دوچار نسل میں شمار کر رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھوے کی یہ نسل صرف انڈونیشیا کے ایک چھوٹے سے جزیرے روٹ آئی لینڈ پر پائی جاتی ہے۔ اس کی گردن 7 سے 9 انچ لمبی ہوتی ہے اور کمرشل مارکیٹ میں یہ کچھوے نہایت اونچی قیمت پر بیچے جاتے ہیں۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کچھوے کی خریدو فروخت نہ روکی گئی تو چند سال تک اس کی نسل ناپید ہوجائے گی اس حوالے سے جلد اقدامات ضروری ہیں۔