شہری نے لگاتار 297 گھنٹے سائیکل چلا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

Last Updated On 22 June,2020 07:14 pm

بارسلونا: (ویب ڈیسک) یورپی ملک سپین میں ریسٹورینٹ کے مالک نے لگاتار 297 گھنٹے ورزش میں استعمال کی جانے والی 'سٹیشنری سائیکل' چلا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین مائلز نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سٹیشنری بائیک (جسے عام طور پر ورزش کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے) لگاتار 297 گھنٹے چلا کر سب کو حیران کردیا۔

بین مائلز کا کہنا ہے کہ وہ ماحول سے متعلق آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں اس کے لیے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اسٹیٹک سائیکل کو 12 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ریکارڈ قائم کرنے میں 12 دن اور 9 گھنٹے لگے جب کہ اس دوران وہ ہر 5 گھنٹے بعد 20 منٹ کا وقفہ لیتے تھے تاکہ وہ اپنے کپڑے بدل سکیں یا تھوڑا آرام کر سکیں۔