روم: (نیٹ نیوز) اٹلی کے ٹاؤن ٹوڈی میں ایک جوڑے نے اپنی 5 ہزار سکوائر میٹر پر پھیلے درختوں سے لدی ہری بھری پراپرٹی پر انوکھا ریسٹورنٹ بنا لیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تاہم متعدد ممالک میں سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ریسٹورینٹس کھول دئیے گئے ہیں۔
اٹلی کے ٹاؤن ٹوڈی میں ایک جوڑے نے اپنی 5 ہزار سکوائر میٹرپرپھیلے درختوں سے لدی ہری بھری پراپرٹی پر انوکھا ریسٹورنٹ بنا لیا ہے۔
ولیریو اینڈری نامی شخص اور اس کی بیوی سلویا نے درخت کے تنوں پر منفرد ریسٹورنٹ بنایا ہے ، اس انوکھے ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں صرف ایک فیملی کھانا کھا سکتی ہے جبکہ کھانا چرخی کے ذریعے کسٹمر تک پہنچایا جاتا ہے۔