76 برس کی عمر میں بھی ’’دادی اماں‘‘ رسہ پھلانگنے کی ماہر

Last Updated On 19 June,2020 09:02 am

منیلا: (روزنامہ دنیا) بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی امنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نظر آنے والی فلپائن سے تعلق رکھنے والی دادی اماں کو ہی دیکھ لیجئے جو 76 برس کی عمر میں بھی اس مہارت کے ساتھ رسی کودنے کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

دادی اماں نے رسی کودنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیو نے دھوم مچا دی اور اب تک لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور انہیں مختلف القابات سے نوازا جا رہا ہے۔