چھوٹے بچوں کے کمرے کیلئے ہلکی روشنی والے ٹیبل لیمپ

Last Updated On 18 June,2020 11:45 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) بچوں کو اگرتیز روشنی میں نیند نہ آئے تو مکمل اندھیرے سے بھی وہ گھبرانے لگتے ہیں اسی کیفیت کومدنظر رکھتے ہوئے جاپانی کمپنی نے بہت ننھے منے کھلونے نما لیمپ بنائے ہیں جو ہلکی روشنی سے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی مشہور ای کامرس ویب سائٹ پر کتے، بلی، بطخ اور دیگر جانداروں کی شکل کے یہ لیمپ فی کس 25 ڈالر میں فروخت ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان انوکھے ٹیبل لیمپس کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ان کو بچوں کی صحت کیلئے بھی سود مند قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل جو ٹیبل لیمپس مارکیٹ میں دستیاب تھے ان کی روشنی اس قدر زیادہ ہوتی تھی کہ ان کو جلانے پر بچوں کی نیند متاثر ہوتی تھی اور وہ رات کو ٹھیک طرح سے سو نہیں پاتے تھے جو ان کی جسمانی و ذہنی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا تھا۔ اب جو ٹیبل لیمپس متعارف کروائے گئے ہیں ان کو بچوں نے بھی خوب پسند کیا ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ جانوروں کی شکل میں ڈیزائن کئے گئے ہیں۔