نہ چھت نہ دیوار، سوئٹزر لینڈ میں اوپن ایئر ہوٹل تیار

Last Updated On 17 June,2020 11:00 am

جنیوا: (روزنامہ دنیا) سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھا ہوٹل موجود ہے جہاں کمروں کے گرد نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی ان کی چھت تعمیر کی گئی ہے، ہوٹل کو پہاڑوں پر قائم کیا گیا ہے تا کہ لوگ قدرتی فضا کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے، اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپ اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے، ہوٹل میں قیام کیلئے آنے والوں کو کھانے کیلئے سینڈوچ جبکہ صبح ناشتے کیلئے کافی فراہم کی جاتی ہے۔

خراب موسم کے باعث ہوٹل میں قیام کی خواہش رکھنے والے افراد کی بکنگ عین وقت پر کینسل بھی کر دی جاتی ہے جبکہ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 305 ڈالر ہے۔ ہوٹل بنانے والوں کا کہنا ہے کہ لوگ ان کا آئیڈیا پسند کر رہے ہیں اور کورونا کی موجودگی میں یہ آؤٹ ڈور ہوٹل کا آئیڈیا بہترین ہے۔