نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک پر اسرار ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اوپن ایئر جم میں ورزش کی مشینیں خودبخود حرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک پارک میں قائم اوپن ایئر جم کی ہے، بعض صارفین کے مطابق یہ پارک نئی دہلی کا ہے جبکہ بعض افراد کے مطابق یہ ویڈیو اتر پردیش کی ہے۔
Fitness freak ghost ?@jhansipolice got a tip off about an open gym being used by ghosts!Team laid seige & soon found t real ghosts-Some mischievous person made video of moving swing & shared on #socialmedia. Miscreants will b hosted in a ‘haunted’ lockup soon #NoHostForGhost pic.twitter.com/JUaYt4IJMS
— RAHUL SRIVASTAV (@upcoprahul) June 12, 2020
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والا سوئنگ خود بخود حرکت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بھوت ہے جو اپنی فٹنس کے بارے میں ازحد متفکر ہے اور جم استعمال کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ اتر پردیش کے شہر جھانسی کی پولیس کو نوٹس لینا پڑا۔
پولیس مذکورہ پارک میں پہنچی اور ورزش کے آلات کا جائزہ لیا۔ جلد ہی پولیس نے معلوم کرلیا کہ سوئنگ پر چکنائی جم گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوا سے باآسانی حرکت کر رہا ہے۔
Sir ji, it s youth creativity. Don t kill there creativity by pulling them in lock up. Instead ask the youths to do something for police department
— manish srivastava (@manishfoodtechs) June 13, 2020
بعد ازاں محکمہ پولیس کے ٹویٹر پر کہا گیا کہ اصل بھوت وہ ہے جس نے ایک عام سی ویڈیو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، ایسے شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں، بعض افراد نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ ان لوگوں کو گرفتار نہ کریں جنہوں نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔