لوگوں کو خوش مزاج رکھنے کیلئے مسکراتے چہروں والے ماسک

Last Updated On 15 June,2020 01:33 pm

میونخ: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کیلئے آگاہی پروگرام جاری ہیں اور لوگوں کو کئی طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے پیش نظر دنیا بھر میں ماسک کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ایسے میں جرمنی کی ایک خاتون آرٹسٹ منشا فریڈریس کورونا وائرس کا مقابلہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے کر رہی ہیں۔

ان کے ہاتھ سے تیار کردہ ماسک مسکراتے ہوئے چہروں اور معصوم جانوروں کی شکلوں سے مزین نظر آتے ہیں۔ منشا فریڈریس کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ والے ماسک بنانے کا مقصد لوگوں کو خوش مزاج رکھنا ہے تا کہ وہ حوصلے سے وبا کا مقابلہ کریں۔