پودوں میں ردعمل دینے کی حیران کن صلاحیت موجود

Last Updated On 15 June,2020 11:07 am

ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پودوں میں ماحول کیساتھ رابطے اور ردعمل دینے کی حیران کن صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈچ ماہرین نے تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پودوں کا ذہن نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کا اعصابی نظام ہوتا ہے، اس کے باوجود ان میں ماحول کیساتھ رابطے اور ردعمل دینے کی حیران کن صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پودے پولی نیشن کیلئے ضروری پرندوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں اور اپنے لئے خطرہ بننے والے پرندوں اور جانوروں کیخلاف دفاع بھی کرتے ہیں تاہم انسانی ہاتھ پودوں کی دیکھ بھا ل کیلئے بہترین معاون ہیں۔